ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / وجے مشرا اکھلیش کابینہ سے برخاست

وجے مشرا اکھلیش کابینہ سے برخاست

Mon, 27 Feb 2017 12:53:19  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،26فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ریاست کے وزیر وجے کمار مشرا کوکابینہ سے باہر کا راستہ دکھا دیاگیاہے۔وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکی سفارش کے بعد گورنر رام نائک نے انہیں برخاست کر دیاہے۔وجے مشرا 2012میں غازی پور صدر نشست سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔وہ خیراتی کام کے شعبہ سے آزاد چارج کی وزیر مملکت تھے۔اس بار اکھلیش یادو نے انہیں پارٹی سے ٹکٹ نہیں دیاتھا۔اس کے بعد وجے مشرا نے سماج وادی پارٹی اور وزیر عہدے سے استعفی دیتے ہوئے بی ایس پی کا دامن تھام لیا تھا۔تاہم وزیراعلیٰ کی طرف سے اس پر منظوری نہیں آنے پرگورنرنے کوئی فیصلہ نہیں لیاتھا۔ اکھلیش یادونے وجے مشرا کوکابینہ سے برخاست کرنے کے لئے گورنر کی طرف سے سفارش کی تھی، جسے اتوار کو قبول کرتے ہوئے گورنر نے انہیں برخاست کر دیا۔اس سے پہلے بی ایس پی میں شامل ہوتے وقت وجے مشرا نے کہا تھا کہ وہ وزارتی کونسل اورایس پی سے استعفیٰ دے کرآئے ہیں۔انہوں نے اکھلیش یادو کو برہمن مخالف بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اندر سے برہمنوں سے نفرت کرتے ہیں۔


Share: